شادی شدہ خاتون اورلڑکی سے مبینہ اغواکے بعد زیادتی
ڈجکوٹ اورساندل کے علاقے میں ملزموں کاشیطانی کھیل ،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون اورلڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔بتایاگیاہے کہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لیجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔دوسری طرف تھانہ ساندل بار کے علاقے میں قمر عباس نامی شہری کی جواں سالہ بیٹی کو ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لیجاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments