چنیوٹ پولیس لائن میں اردل روم، اہلکاروں کو مختلف سزائیں

چنیوٹ پولیس لائن میں اردل روم، اہلکاروں کو مختلف سزائیں

ناقص تفتیش اور غیر حاضری پر تنخواہ میں کمی، سنشور اور وارننگ دی گئی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس لائن چنیوٹ میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے اردل روم کے دوران پولیس اہلکاروں کے شوکاز نوٹس سے متعلق مؤقف سنا۔ ڈی پی او نے ناقص تفتیش، غیر حاضری اور دیگر وجوہات کی بنا پر پولیس اہلکاروں کو تنخواہ میں کمی، سنشور، وارننگ اور دیگر سزائیں دیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو آئندہ تندہی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری ہیں۔ کرپشن، بداخلاقی اور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...