بھوانہ میں مبینہ مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2فرار
بھوانہ(نمائندہ دنیا) تھانہ کوٹ وساوا کے علاقے 50 پل کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی سرکل انچارج بھوانہ سب انسپکٹر اعجاز اصغر نے ٹیم کے ہمراہ تین موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ پر ڈاکو قریبی فصل میں چھپ گئے ۔ فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو آصف، قوم رجوقہ، سکنہ چک نمبر 197 زخمی حالت میں ملا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ زخمی ملزم آصف سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور پنجاب بھر میں فراڈ اور ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری نکلا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments