مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک متاثر کرنیوالے 2افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد ریڑھیاں سڑک پر کھڑی کرکے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے تھے ۔ پولیس نے دونوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments