قادرپور :دکاندار پر تشدد ، ڈی پی او کا فوری نوٹس،3ملزم گرفتار

قادرپور :دکاندار پر تشدد ، ڈی پی او کا فوری نوٹس،3ملزم گرفتار

5کیخلاف مقدمہ ،قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے :ساجدحسین

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ قادرپور کی حدود میں دکاندار پر تشدد کے واقعے کا ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کے خلاف تھانہ قادرپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم ظہیر، مبشر اور سہیل شامل ہیں، جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے مقامی پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ امن و امان کا قیام اور ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...