فیصل آباد کے 66 فٹا بازار منصورآباد کی تزئین و آرائش مکمل

فیصل آباد کے 66 فٹا بازار منصورآباد کی تزئین و آرائش مکمل

امین پور اور جھنگ بازاروں کی خوبصورتی کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کمشنرکی پانی کھڑے ہونیوالے مقامات کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کی بھی اپیل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق 66 فٹا بازار منصورآباد کی جدید طرز پر تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا اور بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کرنے کے ساتھ شہریوں سے گفتگو کی۔ کمشنر نے اہل علاقہ کے بعض مطالبات کی تکمیل کے لیے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو موقع پر ہدایات جاری کیں اور انہیں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر شہریوں نے کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔کمشنر نے امین پور بازار اور جھنگ بازار کا بھی دورہ کیا اور وہاں تزئین و آرائش کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیر و مرمت کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی تاکید کی۔ کمشنر نے کہا کہ کچہری بازار کے بعد امین پور اور جھنگ بازار کی تزئین و بحالی کی جا رہی ہے ، جبکہ آئندہ مرحلے میں باقی ماندہ بازاروں کو بھی خوبصورتی کا شاہکار بنایا جائے گا۔دوسری طرف کمشنر نے اہالیان فیصل آباد ڈویژن کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کمشنر فیصل آباد کے فیس بک پیج پر کمنٹ میں ایسے علاقوں اور مقامات کی تصاویر اپ لوڈ کریں جہاں پانی کھڑا ہے ، تاکہ واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کی مشینری اور گاڑیاں بھجوا کر مسئلے کا فوری حل نکالا جا سکے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...