مینارٹیز الائنس پاکستان کے زیر اہتمام یوم اقلیت پر ریلی نکالی گئی
ہماری منزل جناح کے پاکستان کا حصول ہے ، چیئرمین اکمل بھٹی ایڈووکیٹ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مینارٹیز الائنس پاکستان کے زیر اہتمام یوم اقلیت پر ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مینارٹیز الائنس پاکستان اکمل بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری منزل جناح کے پاکستان کا حصول ہے ، اقلیتیں پاکستان سے انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہیں، آج یوم اقلیت پر ہم شہباز بھٹی، بشپ جان جوزف ، جسٹس اے آر کرنیلیس، جسٹس بھگوان داس، جسٹس دراب پٹیل، ایم ایل شاہانی، ڈاکٹر روتھ پاو، دیوان بہادر ایس پی سنگھا، چندو لعل، سی ای گبن، سسل چوہدی و دیگر ان تمام محب وطن اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان سے لیکر تعمیر پاکستان میں اپنا کردار ادا کیا۔ آج بھی ہماری اقلیتی نوجوان ملکی سرحدوں کی حفاظت پر اپنی جان نچھاور کر کے شہادتوں کے رتبے پر فائز ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments