یونین کونسلر میں عملے کی کمی، سہولیات کا فقدان: پیدائش، شادی و اموات سرٹیفکیٹس کا اجراتاخیر کا شکار

یونین کونسلر میں عملے کی کمی، سہولیات کا فقدان: پیدائش، شادی و اموات سرٹیفکیٹس کا اجراتاخیر کا شکار

ایک سیکرٹری کو ایک سے زائد یونین کونسل کا چارج، کمپیوٹر، پرنٹر اور انٹرنیٹ کی خرابی معمول ، چند گھنٹوں میں مکمل ہونے والے کام کئی کئی ہفتوں تک تاخیر کاشکار،عملے کی کمی پوری طورپر پوری کی جائے :شہریوں کامطالبہ

فیصل آباد (عبدالباسط سے ) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام یونین کونسلوں میں عملے کی کمی اور دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان شدت اختیار کر گیا۔ یونین کونسلوں میں عملے کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی تعیناتیاں کرنے کے بجائے مبینہ طور پر پہلے سے تعینات عملے کو دیگر غیر متعلقہ امور میں مصروف کر دیا گیا، جس کے باعث یونین کونسلوں میں سرانجام دیے جانے والے معمول کے امور کئی کئی ہفتوں تک تاخیر کا شکار ہونے لگے ۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں یونین کونسل سیکرٹریز کی کمی کے باعث مبینہ طور پر ایک سیکرٹری کو ایک سے زائد یونین کونسلوں کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، جس سے ان پر کام کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے ۔ متعدد یونین کونسلوں میں کمپیوٹرز، پرنٹرز اور انٹرنیٹ سروس کی خرابی بھی معمول بن چکی ہے ، جس کے باعث چند گھنٹوں میں مکمل ہونے والے کام کئی کئی ہفتوں تک تاخیر کا شکار رہتے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے پیدائش، شادی اور اموات کے سرٹیفکیٹس سمیت دیگر دستاویزات کے اجرا میں تاخیر اور عملے کی کمی کے حوالے سے متعدد بار شکایات بھی درج کرائی گئیں، تاہم نہ عملے کی کمی پوری کی جا سکی اور نہ ہی سہولیات کی فراہمی کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے ۔ جس کے نتیجے میں کام التوا کا شکار ہو جاتے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسلوں میں عملے کی کمی فوری طور پر پوری کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...