دو گھروں کے باہر سے بجلی کے میٹر چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نامعلوم ملزمان دو شہریوں کے گھروں کے باہر سے بجلی کے میٹر، تاریں اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں طاہر اور ثریا بی بی کے گھروں کے باہر سے رات کی تاریکی میں بجلی کے میٹر اور تاریں چوری کرلی گئیں۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments