گھریلو تنازع پر خاتون کو فون اور اسلحے کے زور پر دھمکیاں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابقہ گھریلو تنازع کی بنا پر ملزم نے خاتون کو فون کالز اور اسلحے کے زور پر دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن میں محلہ یوسف آباد کی رہائشی نائلہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے سابقہ گھریلو رنجش کی بنا پر اسے فون کالز کرکے قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ بعدازاں اسلحے کے زور پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments