روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کرنیوالے 3 افراد گرفتار

 روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک  بلاک کرنیوالے 3 افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے جھنگ روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو قابو کرلیا، جو مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کر رہے تھے ۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...