تاندلیانوالہ میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاری بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود تاندلیانوالہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں رات کے اوقات میں گھنٹوں جاری رہنے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔
شدید گرمی اور حبس کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ رات اور نماز کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments