چناب نگر: موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک عبور کرتا شخص جاں بحق
چناب نگر (نامہ نگار) موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک عبور کرتا شخص جاں بحق ہوگیا۔
چناب نگر کا رہائشی محمد احمد گزشتہ روز کسی کام کے سلسلے میں چنیوٹ گیا تھا اور سامان لینے کے لیے سڑک عبور کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو امدادی ٹیم نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments