چنیوٹ:6 منشیات فروش گرفتار، 4 کلو سے زائد چرس، شراب اور لہن برآمد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 4 کلو سے زائد چرس، 60 لٹر شراب اور 40 لیٹر لہن برآمد ہوا۔
تھانہ لالیاں پولیس نے موٹر سائیکل سوار 3 منشیات فروشوں کو پکڑا ، تھانہ کوٹ وساوا پولیس نے چکنمبر 150 سے ایک منشیات فروش ، تھانہ محمد والا پولیس نے ایک ملزم جبکہ تھانہ لنگرانہ پولیس نے شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments