جڑانوالہ:بجلی کی طویل بندش ، آج واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کااعلان
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) فیسکو کی جانب سے رات کے اوقات میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، جس پر جماعت اسلامی نے احتجاج کا اعلان کردیا۔
بجلی کی مسلسل بندش کے باعث شہریوں کی نیند، سکون اور معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رات گئے گھنٹوں بجلی کی بندش سے خصوصاً بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ گرمی اور حبس کے باعث شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔ جماعت اسلامی جڑانوالہ کے امیر ڈاکٹر سعید احمد نے فیسکو کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف آج پیر کو دوپہر 2 بجے واپڈا آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments