سمندری:14جوڑوں کی اجتماعی شادی، 6مسیحی جوڑے بھی شامل

سمندری:14جوڑوں کی اجتماعی شادی، 6مسیحی جوڑے بھی شامل

الشریف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کااہتمام ، دلہنوں کو جہیز دیا گیا

سمندری (نمائندہ دنیا) عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے الشریف ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں 6 مسیحی جوڑوں سمیت 14 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی و چیئرمین الشریف ویلفیئر فاؤنڈیشن چوہدری شہباز بابر، چوہدری اسرار شریف، رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسلم، چوہدری یحییٰ ناصر نمبردار اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دلہنوں کو جہیز کا سامان فراہم کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...