ماموں کانجن :دادا کے ہاتھوں قتل 2 پوتوں کی نماز جنازہ ادا

ماموں کانجن :دادا کے ہاتھوں قتل 2 پوتوں کی نماز جنازہ ادا

سات سالہ نبیل اور پانچ سالہ عدیل کے قتل پر علاقے میں کہرام، مقدمہ درج

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) تھانہ ماموں کانجن کے علاقے غوثیہ کالونی میں ٹوکے کے وار سے سفاک دادا کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے دو معصوم پوتوں سات سالہ نبیل اور پانچ سالہ عدیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد دونوں بچوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پورا علاقہ سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ پولیس تھانہ ماموں کانجن نے بچوں کی والدہ حمیرا بی بی زوجہ ندیم کی مدعیت میں ملزم دادا شاہ محمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ حمیرا بی بی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ گھر میں نماز نہ پڑھنے پر ملزم نے جھگڑا شروع کیا اور طیش میں آکر ان پر حملہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...