ملت چوک :پھل کے پیسے مانگنے پر ریڑھی بان پر تشدد

 ملت چوک :پھل کے پیسے مانگنے پر ریڑھی بان پر تشدد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پھل کے پیسے طلب کرنے پر ریڑھی بان کو اسلحے کے زور پر قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ملت چوک میں عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کی دکان سے پھل اٹھا کر بغیر ادائیگی کھا رہے تھے ۔ پھلوں کے پیسے طلب کرنے پر ملزموں نے اسے اسلحے کے زور پر قابو کرلیا اور تشدد کرکے زخمی کردیا، بعدازاں دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...