جواں سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر بلیک میلنگ
جھنگ بازار کے علاقے محلہ جج والا میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ مبینہ طور پر بلیک میل کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کیا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سونیا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اس کی بیٹی کو قابو کر لیا گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اسے بلیک میل کرتے ہوئے اس سے رقم ہتھیالی اور مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا جانے لگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ادھر تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ جج والا میں نسیم اختر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی شادی شدہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments