ٹوبہ:محلہ مصطفی آباد میں دو سال قبل اکھاڑی گئی سڑک تاحال تعمیر نہ ہوسکی

ٹوبہ:محلہ مصطفی آباد میں دو سال قبل  اکھاڑی گئی سڑک تاحال تعمیر نہ ہوسکی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محلہ مصطفی آباد میں سیوریج پائپ بچھانے کے لیے دو سال قبل اکھاڑی گئی سڑک تاحال دوبارہ تعمیر نہ ہوسکی، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی سی ہاؤس کی دیوار کے ساتھ سیوریج پائپ بچھانے کے لیے سڑک اکھاڑی گئی تھی، تاہم کام مکمل ہونے کے باوجود سڑک کو دوبارہ تعمیر نہ کیا گیا اور اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔بارشوں کے بعد سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑچکے ہیں جبکہ اطراف میں مٹی کے ڈھیر جمع ہیں، جس کے باعث روزانہ ٹریفک جام، حادثات اور شہریوں کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...