مکوآنہ :تکمیل حفظ قرآن کی تقریب، اہل علاقہ کی بھرپورشرکت
مکوآنہ (نمائندہ دنیا) معروف کاروباری شخصیت میاں شاہد نذیر کے صاحبزادے حافظ محمد ارحم کی تکمیل حفظ قرآن کریم کے سلسلے میں بابرکت محفل جامع مسجد بلال حبشی و مدرسہ سید بلال حبشی، مکوآنہ، جڑانوالہ روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں اہل علاقہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور معززین نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر معروف عالم دین و استاد قرآن و حدیث حافظ مسعود عالم، فاضل مدینہ یونیورسٹی نے خصوصی شرکت کی اور حافظ محمد ارحم کی دستار بندی و تکمیل حفظ کی تقریب میں خصوصی دعا کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments