گڑھ مہاراجہ:ربیع الاول کے سلسلہ میں گڑھ مہاراجہ میں میلاد ریلی
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی دربار سلطان باہوؒ سے شروع ہو کر گڑھ مہاراجہ کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گڑھ موڑ پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کی قیادت صاحبزادہ عزیر سلطان نے کی، جبکہ صاحبزادہ ہارون سلطان، چوہدری گوشہ آرائیں، مہر آصف بھاگت، مظفر ایری سمیت بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔ شرکا آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments