جڑانوالہ: مشعل بردار میلاد ریلی، عاشقان مصطفی کی شرکت

جڑانوالہ: مشعل بردار میلاد ریلی، عاشقان مصطفی کی شرکت

ریلی کے شرکا کا امن، محبت اور اتحادِ امت کا پیغام، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) انجمن عاشقان مصطفی ﷺ جامع مسجد عثمانیہ، محلہ عثمانیہ پارک کے زیر اہتمام مشعل بردار میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقان مصطفی ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی صدارت علامہ محمد عمران رضا اسد خطیب نے کی جبکہ قیادت قاری محمد فرحان زاہد امام و مدرس مسجد ہذا نے کی۔ ریلی میں شہر بھر سے عاشقان مصطفی ﷺ نے شرکت کی اور درود و سلام اور نعروں کے ذریعے محبت رسول ﷺ کا اظہار کیا۔

محمد طارق محمود، ملک محمد خالد، شیخ محمد ناظم، فیاض الحسن صابا، لالہ نزاکت علی اینڈ برادرز، حاجی ناصر علی، نسیم بٹ منا، محمد شفیق، محمد سلیم، طارق بھٹی، رانا ہدایت، محمد منیب، محمد سبحان اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکا نے درود و سلام اور نعتیہ کلام سے فضا کو معطر کیے رکھا۔ میلاد ریلی مسجد ہذا سے شروع ہوکر شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی واپس مسجد میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ریلی کے بعد لالہ نزاکت کے خصوصی تعاون سے وسیع مصطفائی لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...