چناب نگر میں 7ستمبر کو عظیم الشان عالمی ختم نبوت کانفرنس ہوگی

 چناب نگر میں 7ستمبر کو عظیم الشان عالمی ختم نبوت کانفرنس ہوگی

کانفرنس اتحادِ امت اور ملکی سلامتی کیلئے مؤثر ثابت ہوگی: قاری شبیر احمد عثمانی

چناب نگر (نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کے نگران، منتظم اعلیٰ و نائب امیرختم نبوت موومنٹ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کانفرنس کے سلسلے میں مختلف شہروں کے دوروں کے بعد اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ستمبر کو چناب نگر میں ہونے والی تاریخ ساز انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس اتحادِ امت کا عظیم مظہر ہے ۔

دنیا بھر سے علما، مشائخ اور ممتاز سکالرز خصوصی طور پر شریک ہوں گے ۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں، علما، وکلا، دانشوروں اور صحافیوں سمیت تمام مکاتب فکر کی شخصیات کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ انشاء اللہ یہ کانفرنس وطن عزیز کے استحکام و سلامتی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مؤثر ثابت ہوگی۔   تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ کانفرنس میں شرکت کرکے عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنا پیغام دینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...