موٹرسائیکل اور کار کے درمیان تصادم ،2 نو جوان زخمی
کمالیہ (نمائندہ دنیا )چیچہ وطنی روڈ پر موٹرسائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار موڑ کاٹنے کے دوران سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی شناخت منیر ولد امین اور نعمان ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments