مضر صحت گوشت کی خرید و فروخت کر نیوالے 3 افراد گرفتار
روشن والا کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کی ، مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی خرید و فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ روشن والا کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران تین افراد کو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ جو شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments