خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے ساتھ لے جا کر زیادتی
ملزم مبینہ طور پرعثمان کی بھابی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ساتھ لے گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ لیجاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم مبینہ طور پر اس کی بھابی کو گھر چھوڑنے کے بہانے موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا۔ جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments