پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران شہری سے فراڈ

پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران شہری سے فراڈ

عمر دراز نے ملزموں کے پاس پلاٹس کیلئے رقم رکھی جو خورد برد کر لی گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خریدو فروخت کے دوران شہری کو فراڈ کا شکار بناتے ہوئے رقم خوردبرد کر لی گئی۔تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں عمر دراز نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کے پاس پراپرٹی کی خریداری کے لئے لاکھوں روپے مالیت کی رقم بطور امانت رکھوائی گئی۔ جو ملزمان نے پلاٹس خرید کر دینے کی بجائے خورد برد کر لی اور اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...