سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

نصیر مسجد سے باہر نکلا تو ملزموں نے قابو کر لیا ، سنگین دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں نصیر نامی شہری نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلا۔ تو اس دوران پہلے سے ہی موجود ملز موں نے اسے قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا اور اس دوران حبس بے جا میں رکھ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...