مہنگائی سے میرج ہال انڈسٹری بحران کا شکار ، خصوصی ریلیف پیکج دیا جائے : رانا محمد اشرف رضا
سمندری(نمائندہ دنیا)میرج ہال ایسوسی ایشن سمندری تحصیل کے صدر اور الممتاز ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین رانا محمد اشرف رضا نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے میرج ہال انڈسٹری کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
اشیائے خورونوش، بجلی، گیس، ڈیکوریشن، ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث میرج ہالز کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے اور یہ صنعت زبوں حالی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث شادی بیاہ کی تقریبات کے اخراجات عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، جبکہ میرج ہال مالکان بھی کاروباری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments