تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی متعدد خدمات آن لائن کی سہولت متعارف

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی متعدد خدمات آن لائن کی سہولت متعارف

1BILL اور Raast کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات متعارف کرا دی گئی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے طلباء و طالبات کی سہولت کے لیے متعدد اہم خدمات آن لائن کر دی ہیں، جبکہ بورڈ کی تمام فیسوں کی ادائیگی کے لیے بھی 1BILL اور Raast کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات متعارف کرا دی گئی ہیں۔ اس اقدام سے طلباء اور والدین کو بورڈ دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی اور وہ گھر بیٹھے تیز رفتار، آسان اور محفوظ طریقے سے خدمات حاصل کر سکیں گے ۔آن لائن فراہم کی جانے والی سہولیات میں آئی بی سی سی (IBCC) ویری فکیشن، نویں اور گیارہویں جماعت کے آن لائن رزلٹ کارڈز، ری چیکنگ کی درخواست، ریکارڈ کی درستگی، آن لائن چالان، آن لائن داخلہ فارم، مضامین اور گروپس کی تبدیلی جبکہ فائل ٹریکنگ سسٹم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ این او سی کے اجرا کی سہولت بھی جلد آن لائن فراہم کر دی جائے گی۔چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے کہا کہ طلباء و طالبات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات فراہم کرنا بورڈ کی اولین ترجیح ہے ۔ آن لائن سروسز کا آغاز ادارے کو جدید ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے اور عوامی خدمات کو آسان، شفاف اور تیز رفتار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...