مدرسہ سلفیہ للبنات کا 59واں سالانہ اجتماع آج منعقد ہوگا

مدرسہ سلفیہ للبنات کا 59واں سالانہ اجتماع آج منعقد ہوگا

قران کی تعلیم مکمل کر نے والی طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کیے جائیں گے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کی معروف اور قدیم دینی درسگاہ مدرسہ سلفیہ للبنات کا 59واں سالانہ اجتماع برائے خواتین، تقسیمِ اسناد و انعامات کے سلسلے میں آج صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مدرسہ سلفیہ للبنات، گوبند پورہ، گلی نمبر 6، نڑ والا روڈ میں پرنسپل مدرسہ کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔خالد محمود اعظم آبادی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس عظیم الشان اجتماع میں لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں سے معروف اسلامی اسکالرز شرکت کریں گی، جو عقیدہ توحید، تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ، اسلامی معاشرے میں خواتین کے کردار، بچیوں کی دینی تعلیم و تربیت اور دیگر معاشرتی مسائل پر اظہار خیال کریں گی۔اجتماع کے دوران وفاق المدارس السلفیہ کے تحت ایم اے عربی و اسلامیات، درس نظامی، بی اے ، قرأت و تجوید، ترجمہ و تفسیر اور تحفیظ القرآن کی تعلیم مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...