ایم پی اے عابدہ بشیر ضلع جھنگ میں انسدادِ پولیو پروگرام کی فوکل پرسن مقرر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے رکن صوبائی اسمبلی عابدہ بشیر کو ضلع جھنگ میں انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عظمیٰ کاردار کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عابدہ بشیر ضلع جھنگ میں انسدادِ پولیو پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری اور معاونت کریں گی۔ ان کی ذمہ داریوں میں پولیو ویکسینیشن مہمات کی نگرانی، عوامی آگاہی سرگرمیوں کا فروغ، پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور متعلقہ حکام کو رپورٹس فراہم کرنا شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments