چودھر ی برادران کی فیصل آ باد نئے صوبے کے قیام کی حمایت

چودھر ی برادران کی فیصل آ باد نئے صوبے کے قیام کی حمایت

بڑھتی آبادی، صنعتی اہمیت،عوامی ضروریات کے پیش نظرصوبہ کا درجہ ملنا ضروری :خطاب

مکوآنہ(نمائندہ دنیا) فیصل آباد کو صوبہ بنانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ سابق صوبائی وزیر چودھر ی ظہیر الدین خاں اور سابق ایم پی اے چودھری علی اختر خاں کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری برادران نے فیصل آباد کو صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ چودھر ی برادران نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا اہم صنعتی، تجارتی اور معاشی مرکز ہے ، جو ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔ فیصل آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی، صنعتی اہمیت اور عوامی ضروریات کے پیش نظر اسے صوبے کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو صوبہ بنانے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہوگی اور علاقے کی ترقی کے نئے راستے کھلیں گے ۔ نئے صوبے کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے ، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔ جلسے کے شرکاء نے بھی فیصل آباد کو صوبہ بنانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے اس حوالے سے بھرپور آواز بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں معروف روحانی شخصیت پیر سید احسان علی بہادر گیلانی، سید سلطان علی بہادر، حاجی ملک مظہر اعوان امیدوار ٹاؤن کمیٹی مکوآنہ، چودھری غلام فرید گجر، چوہدری سرور گجر، رائے نوطے خاں کھرل، رائے خضر حیات، عبد الحمید خرم اور رانا اکمل ایڈووکیٹ سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...