آ ج سیالکوٹ میں پیغامِ اقبال کانفرنس منعقد ہوگی

 آ ج سیالکوٹ میں پیغامِ اقبال کانفرنس منعقد ہوگی

نوجوان نسل کو فکرِ اقبال سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت :چودھری ضمیر گجر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)9 نومبر کو سیالکوٹ میں پیغامِ اقبال کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں فکرِ اقبال کے داعی نوجوان نسل کو علامہ اقبال کی تعلیمات سے روشناس کروانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ تمام محب وطن پاکستانی کانفرنس میں شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی شمالی پنجاب کے صدر چودھری ضمیر گجر نے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری کی موجودگی میں تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آ ج 9 نومبر یومِ اقبال کے موقع پر سیالکوٹ میں منعقد ہونے والی پیغامِ اقبال کانفرنس محب وطن پاکستانیوں کی اپنے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار و نظریات سے وابستگی کے اظہار کا اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔

اس کانفرنس میں فکرِ اقبال کے داعی سیالکوٹ میں جمع ہو کر علامہ اقبال کی تعلیمات، فلسفئہ خودی، قومی غیرت، خودداری، اتحاد اور اسلامی اقدار کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال محض ایک عظیم شاعر ہی نہیں بلکہ مفکر، فلسفی اور ملتِ اسلامیہ کے عظیم رہنما بھی تھے ، جنہوں نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودی، خود اعتمادی اور الگ قومی تشخص کا شعور بیدار کیا۔ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین کا تصور دے کر بلند حوصلگی، مسلسل جدوجہد، علم و عمل اور خودداری کا درس دیا۔ ان کا پیغام آج بھی پاکستانی قوم، بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔اس موقع پر سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ آج پاکستان کو جن سیاسی، معاشی، معاشرتی اور اخلاقی چیلنجز کا سامنا ہے ، ان سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم فکرِ اقبال کو محض تقریبات، تقاریر اور کتابوں تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...