20 سالہ لڑکی کو تین ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر لیا گیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا) نوجوان نے تین ساتھیوں کی مدد سے 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔
محلہ جاوید کالونی گوجرہ کے رہائشی محمد اشرف نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی 20 سالہ بیٹی سعدیہ بی بی گھر میں موجود تھی کہ چک نمبر 364 ج ب اضافی آبادی کا رہائشی رفاقت اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کار میں آیا اور اس کی بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments