غیرقانونی کرنسی کے کاروبارکیس میں تفتیشی افسر کابیان ریکارڈ

غیرقانونی کرنسی کے کاروبارکیس میں تفتیشی افسر کابیان ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں غیر ملکی کرنسی کے مبینہ غیر قانونی کاروبار کے کیس میں تفتیشی افسر سلیم کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا،

ملزمان کے وکلا نے تفتیشی افسر پر جرح بھی مکمل کرلی۔ تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزمان امریکی ڈالرز، درہم، ریال اور دیگر ممالک کی کرنسی میں غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے ، ملزمان سے ہزاروں ڈالرز بھی برآمد کیے گئے تھے ۔ دوران جرح ایڈووکیٹ شوکت حیات نے سوال کیا کہ کیا پاکستانی کرنسی رکھنا جرم ہے ؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ پاکستانی کرنسی رکھنا کوئی جرم نہیں۔ ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تینوں ملزمان کا الگ الگ کاروبار ہے ، تاہم تفتیشی افسر نے تمام ملزمان کو ایک ہی ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...