پولیس چیف کا ایس ایس پی ساؤتھ آفس کا دورہ

پولیس چیف کا ایس ایس پی  ساؤتھ آفس کا دورہ

کراچی (این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ آفس کا دورہ کیا،

جہاں ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی ساؤتھ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ نے شاہین فورس کی تعیناتی، کارکردگی، مؤثر گشت اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شاہین فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہین فورس کراچی پولیس کی فرنٹ لائن فورس ہے ، جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ جوان بہترین ٹرن آؤٹ، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برقرار رکھتے ہوئے ذمہ داری اور خوش اخلاقی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی ساؤتھ آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...