جڑانوالہ: تعلیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ایلیمنٹری ایجوکیشن طارق محمود کی زیر صدارت تحصیل کے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سکولوں کی تعلیمی صورتحال، مانیٹرنگ، سٹاف ریکارڈ، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری سمیت تعلیمی معیار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سنگل ٹیچر اور عملے کی کمی کا شکار سکولوں میں تدریسی خلا دور کرنے ، سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے ڈیٹا کی تصدیق، آؤٹ سورسڈ سکولوں کے مالی امور اور ڈینگی و سموگ سے بچاؤ سمیت طلبہ کی حفاظت کے اقدامات پر غور کیا گیا۔اس موقع پر طارق محمود نے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایات پر فوری عملدرآمد اور تعلیمی اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی سختی سے تاکید کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments