کھلی گیس ریفلنگ پر پابندی کے ساتھ متبادل سہولت بھی دی جائے : عرفان اشرف
کمالیہ (نمائندہ دنیا) صدر ایل پی جی ایسوسی ایشن کمالیہ چوہدری عرفان اشرف نے کہا ہے کہ کھلی گیس ریفلنگ پر پابندی عائد کرنا عوام کی حفاظت کے لیے ضروری ہو سکتا ہے ۔
تاہم انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عوامی مشکلات کا بھی ادراک کرے اور شہریوں کو محفوظ، سستا اور قابل عمل متبادل فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں عام آدمی پہلے ہی شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ حکومت پنجاب اور مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ صرف پابندیاں عائد کرنے تک محدود نہ رہیں بلکہ عوامی سہولت اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابل عمل پالیسی بھی مرتب کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments