سینیٹر خلیل طاہر سندھو کی پیرس سٹی ہال میں تقریب میں شرکت

سینیٹر خلیل طاہر سندھو کی پیرس سٹی  ہال میں تقریب میں شرکت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے پیرس سٹی ہال میں پیرس کے میئر ایمانوئل گریگوائر کی جانب سے دی گئی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

 انہوں نے کہا کہ سرکاری استقبالیے میں شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ اس موقع پر وائی ڈی ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رحمت، عالمی رہنما، اراکین پارلیمنٹ، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور پیرس پیس فورم کی قیادت بھی موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...