جلال پور صوبتیاں بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

جلال پور صوبتیاں بازار میں  تجاوزات کے خلاف آپریشن

گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر پیرافورس گجرات کے ایس ڈی ای او ہمایوں وڑائچ اور انفورسمنٹ آفیسر عرفان بھٹی نے جلال پور صوبتیاں بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

 اس دوران سڑکوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر ا کر ٹریفک کی روانی بحال کی گئی اور دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی کہ فوری طور پر سامان دکان کی حدود میں رکھیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں