ارکان اسمبلی کا ڈپٹی کیساتھ ماڈل بازار وزیر آ باد میں کا موں کا جائزہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر وزیرآباد/ گوجرانوالہ کا اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ مین بازار کا دورہ ماڈل بازار اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
ایم این اے بلال فاروق تارڑ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد،ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ اور بابو شعیب ادریس کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کیا اور ماڈل بازار کے حوالے سے جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا اور کام کے معیار کوبھی چیک کیا۔اس موقع پر بلال فاروق تارڑاور وقاراحمد چیمہ نے کہا کہ مین بازار کے کام کو تاجروں کے ساتھ باہمی مشاورت سے جلد مکمل کیا جائے ۔