منشیات فروشوں سے رشوت لینے پر ایس ایچ او سوہدرہ معطل
کانسٹیبل نواز خاتون کو ہراساں کرنے اور منشیات فروشوں سے رابطے پر برطرف
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی پی او گوجرانوالہ نے منشیات فروشوں سے رشوت لینے پر ایس ایچ او سوہدرہ فدا حسین چیمہ کو معطل کرکے سب انسپکٹر بنا دیا ،اسی طرح تھانہ باغبانپورہ کے ایس ایچ او عرفان منور بھنڈر کو لاک ڈا ئون کے دوران دکانداروں سے رشوت لینے کے الزام میں معطل کر دیا جبکہ تھانہ سول لائن میں تعینات کانسٹیبل نواز کو رشوت لینے ،خاتون کو ہراساں کرنے اور منشیات فروشوں سے رابطے رکھنے پر نوکری سے فارغ کر دیا ۔سی پی او کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سہولت کاری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔