دولڑکیوں کو ہراساں کرنے پرمقدمات درج

 دولڑکیوں کو ہراساں  کرنے پرمقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دولڑکیوں کو ہراساں کرنے پرمقدمات درج کرلئے گئے ۔

تھانہ سمن آباد کے علاقے نثار کالونی میں عدیل نے پولیس کو بتایا کہ اسکی ہمشیرہ پیدل جا رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے غیر اخلاقی حرکات کرتے اسے ہراساں کیا۔ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں فرقان نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی ہمشیرہ کو راہ جاتے روک کرہراساں کیا۔ مزاحمت پر ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں