مضر صحت کھویا تیار کرنے والایونٹ سیل کردیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت کھویا تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔
تھانہ گڑھ کے علاقے میں کورٹ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران ایک یونٹ میں مضر صحت کھوئے کی تیاری اور خرید و فروخت کا عمل پایا گیا۔ جس پر یونٹ کو سیل کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔