ڈسکہ:ڈاکو نے جھپٹا مار کر خاتون کی طلائی بالیاں چھین لیں
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )دومختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے ۔
زین بینک روڈ پر اے ٹی ایم استعمال کرنے گیا وہاں پر پہلے سے ہی ایک شخص موجود تھا اس نے کارڈ استعمال کیا جومشین میں پھنس گیا وہاں پر موجود نامعلوم شخص نے کہا کہ آپکا کارڈ پھنس گیا ہے اور تھوڑی دیر بعد اس کے کارڈ سے 90ہزار کی دوسے تین ٹرانزیکشن ہوگئیں جبکہ لکڑا خورد کے قریب ڈاکو نے رضوان سہیل کی والدہ سے جھپٹا مار کر کانوں سے طلائی بالیاں چھین لیں ۔