اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ ورکاں کا صفائی ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ ورکاں کا صفائی ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

عوامی سہولیات کی بہتری اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا:سعدیہ جمال

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ ،صفائی ستھرائی اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،بتایاگیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے ببر روڈ قبرستان کے قریب قائم گرین بیلٹس کا معائنہ کیا اور متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کی کہ پودوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم کر کے ان کی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے ۔بعد ازاں انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی دستیابی، انتظار گاہ کی صورتحال اور کرایہ نامہ چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر نے زیر تعمیر ماڈل روڈ (کڑیال روڈ) کا بھی معائنہ کیا، جہاں سکول کی دیوار پر کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام کے معیار اور رفتار کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی سہولیات کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں