چکن مہنگا ہونے سے فروزن فوڈز کی قیمتوں میں بھی اضا فہ

 چکن مہنگا ہونے سے فروزن فوڈز  کی قیمتوں میں بھی اضا فہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چکن کی قیمتوں میں عدم استحکا م کے با عث چکن سے تیا ر ہو نے والی فروزن فوڈز کی قیمتوں میں بھی اضا فہ کر دیا گیا،

مختلف کمپنیو ں کی پیکجز کی فروزن آٹمز ڈرم سٹکز، نگٹس، کو فتے ، چکن پیٹی، چکن کبا ب سمیت دیگر آئٹمز پر یکمشت فی کلو گرام 80-100روپے اضا فہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے با ت کر تے ہو ئے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں مہنگا ئی نے کہرا م مچا یا ہوا ہے لیکن ان کو کو ئی پو چھنے والا نہیں اشیا خوردو نوش کے تما م چیزیں روزا نہ کی بنیا د پر مہنگی ہو تی ہیں۔ دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ میں سبزی اور پھل مزید مہنگے کر د ئیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں