لدھیوالہ وڑائچ:شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے کئی ماہ تک زیادتی
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )مدوخلیل میں اوباش 18 سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
محلہ عید گاہ کا رہائشی اسد علی عرف ارشد اپنے ہی محلہ کی نصرت بی بی کی بیٹی کو شادی کا جھانسہ دے کر کئی ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، لڑکی کی جانب سے شادی کے اصرار پر ملزم ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ،تھانہ لدھیوالہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔